انگلش کائونٹی کرکٹ ، برطانوی بھائیوں نے 65 سالہ ریکارڈ توڑ دیا

جمعہ 25 ستمبر 2015 19:19

انگلش کائونٹی کرکٹ ، برطانوی بھائیوں نے 65 سالہ ریکارڈ توڑ دیا

لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار25ستمبر ۔2015ء ) انگلش کاؤنٹی کرکٹ چیمپئن شپ میں کرن برادرز نے حریف ٹیم کی تمام 10 وکٹیں اڑا کر 65 سال بعد ریکارڈ بنا ڈالا ۔ اوول کے تاریخی میدان میں کاؤنٹی چیمپئن شپ کے چھوٹے میچ کے بڑے ریکارڈ نے اسے تاریخ ساز بنا دیا ۔

(جاری ہے)

نارتھمپٹن شائر کے خلاف سرے کی طوفانی بولنگ نے تین روزہ میچ کی پہلی اننگز میں 110 رنز تک محدود کر دیا جس میں کرن برادرز نے ریکارڈ کارکردگی دکھائی ۔

35 سالہ بڑے بھائی ٹام کرن نے 13.5 اوور میں صرف 35 رنز کے عوض 7 شکار کئے جب کہ ان کے 17 سالہ چھوٹے بھائی سیم کرن نے بھی بڑا کام کر دکھایا اور 3 بیٹسمین میدان بدر کیے جس کے ساتھ ہی دو بھائیوں کی جانب سے اننگز میں دس وکٹیں حاصل کرنے کا کارنامہ 1950ء کے بعد پہلی بار سرانجام پایا ۔ اس سے پہلے 1950ء میں سسکیس کے جیک اور چارلی اووکس نے سمرسیٹ کے خلاف یہ کارنامہ سرانجام دیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :