دنیا کی تیز ترین ریسنگ کار متعارف کرا دی گئی

جمعہ 25 ستمبر 2015 19:05

دنیا کی تیز ترین ریسنگ کار متعارف کرا دی گئی

لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار25ستمبر ۔2015ء ) برطانیہ میں دنیا کی تیز ترین ریسنگ کار متعارف کرا دی گئی۔ بلڈ ہاؤنڈ نامی کار کو 8 سال کی محنت کے بعد تیار کیا گیا ہے ۔ لندن میں دنیا کی تیزترین کار کی رونمائی کی گئی ، 350 کمپنیوں اور یونیورسٹیوں کی مشترکہ کوششوں کے بعد کار کی تیاری عمل میں آئی ۔

(جاری ہے)

کار میں لگے رولز رائس ای جے ٹو ہنڈرڈ جیٹ انجن اور جیگوار وی ایٹ انجن نصب ہے جو 1 لاکھ 35 ہزار ہارس پاور پیدا کرتے ہیں ۔

یہ فارمولا ون میں استعمال ہونے والی کاروں سے 7 گنا زیادہ طاقتور ہے ۔ بلڈ ہاؤنڈ نامی کار 800 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ہدف آسانی سے حاصل کر سکتی ہے۔ کار کی حد رفتار 1000 میل فی گھنٹہ ہے ۔ کار تین علیحدہ علیحدہ بریکنگ سسٹم اور 500 سنسرسے لیس ہے۔ بلڈ ہاؤنڈ کار اگلے سال جنوبی افریقہ میں 763 میل فی گھنٹہ رفتار کا ریکارڈ توڑے گی ۔