چائنہ میں اپنی ہی طرز کا پہلا کانچ کا پُل سیاحوں کے لیے کھول دیا گیا

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعرات 24 ستمبر 2015 23:47

چائنہ میں اپنی ہی طرز کا پہلا کانچ کا پُل سیاحوں کے لیے کھول دیا گیا

حنان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24ستمبر۔2015ء)آپ نے دنیا کے مختلف کونوں میں مختلف انوا ع کے پُلو ں سے متعلق سُنا ہو گا اور عین ممکن ہے کہ ان میں سے کچھ کو دیکھا بھی ہو لیکن چائنہ میں اپنی ہی طرز کا پہلا پُل تعمیر کیا گیا ہے۔ اس پُل کی خاصیت ہے کہ اسے شفاف کانچ سے بنایا گیا ہے جس کے آر پار بآسانی دیکھا جا سکتا ہے۔ مذکورہ پُل کو 24 ستمبر 2015ء کو سیاحوں کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

چینی میڈیا کی جانب سے سیاحوں کے کچھ تاثرات کی تصاویر بھی جاری کی گئی ہیں جن سے یہ صاف ظاہر ہوتا ہے کہ سیاح اس پُل پر چہل قدمی یا اسے عبور کرنے میں خاصا خوف محسوس کرتے ہیں۔ چائنہ میں بنایا گیا یہ منفرد پُل تین سو میٹر لمبا جبکہ سطح زمین سے ایک سو اسی میٹر اُونچا ہے۔چائنہ میں بنا یہ منفرد پُل وسطی چائنہ کے صوبے حنان میں شینوزائی نیشنل جیولوجیکل پارک کے اندر تعمیر کیا گیا ہے جسے سیاحوں کے لیے بروز جمعرات کھولا گیا۔