موت کے بارے میں ایسے حقائق جو آپ کو معلوم نہ ہونگے

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعرات 24 ستمبر 2015 23:12

موت کے بارے میں ایسے حقائق جو آپ کو معلوم نہ ہونگے

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24ستمبر۔2015ء)آپ کو موت کے حوالے سے کچھ حقائق بتاتے ہیں جو شاید آپ کو پہلے سے معلوم نہ ہوں
· مرنے کے تین دن بعد، وہ انزائم جو کھانا ہضم کرنے میں مدد دیتے تھے، لاش کو ہی کھانا شروع کر دیتے ہیں
· مردے دفنانے کا عمل آج سے ساڑھے تین لاکھ سال قبل شروع ہوا۔
· انسانی تاریخ میں اب تک تقریباً 100 ارب افراد مر چکے ہیں۔


· نیویارک میں اتنے افراد قتل نہیں ہوتے جتنے خود کشی کرتےہیں۔
· جس دن آپ کی سالگرہ ہوتی ہے اس دن 1لاکھ 53 ہزار افراد مرجاتے ہیں، یعنی ہر روز مرنے والوں کی تعداد 1لاکھ 53 ہزارہے۔
· ڈاکٹروں کی خراب لکھائی ہر سال 7000 افراد کی جان لے لیتی ہے۔
· جس وقت کوئی مرتا ہے، اس کے سننے کی حس سب سے آخر میں ختم ہوتی ہے۔

(جاری ہے)


· شارک کے حملے سے زیادہ سر پر ناریل گرنے سے مرنے کا خدشہ زیادہ ہوتاہے۔
· امریکا میں ہر گھنٹے بعد کسی نشئی ڈرائیو کے ہاتھوں ایک شخص مارا جاتاہے۔
· ماؤنٹ ایورسٹ کی چوٹی کے راستے میں 200 سے زیادہ افراد کی لاشین دفن ہے۔
· دنیا میں ہر 40 سیکنڈ بعد ایک شخص خودکشی کر لیتا ہے۔
· شارک ہر سال صرف 12 لوگوں کو مارتی ہیں جبکہ انسان ہر گھنٹے میں 11417شارک مچھلیوں کو مارتا ہے(تقریباً 100 ملین سالانہ)۔


· 1923 میں پیدا ہونے والے 80 فیصد روسی مرد دوسری جنگ عظیم میں مارے گئے۔
· ہر 90 سیکنڈ کے بعد دوران زچگی ایک عورت مرجاتی ہے۔
· ہرمنٹ میں انسان کے 35 ملین خلیے مر جاتے ہیں۔
· امریکا میں ہر سال 600 امریکا بستر سے گر کر مر جاتے ہیں۔
· موٹے ڈرائیوروں کا ایکسیڈنٹ میں مرنے کا خدشہ 78 فیصد زیادہ ہوتا ہے۔


· ائیر پورٹ جاتے یا آتے ہوئے ٹیکسی کےحادثے میں مرنے کا خدشہ فلائٹ کے حادثے میں مرنے سے زیادہ ہوتاہے۔
· ہرروز دنیا بھر میں 2 لاکھ بچے غربت کی وجہ سے مرجاتے ہیں۔
· انسان 270 ہڈیوں کے ساتھ پیدا ہوتا ہے مگر مرتا 206 کے ساتھ ہے۔
· بھارت میں ہر ایک گھنٹے بعد ایک عورت جہیز کی وجہ سے مر جاتی ہے۔
· لندن کے ہاؤسز آف پارلیمنٹ میں مرنا غیر قانونی ہے۔


· دنیا بھرمیں جسمانی سرگرمیوں کی کمی ، موت کی ایک بڑی وجہ ہے۔
· امریکا میں 25 میں سے 1 سزائے موت پانے والا بے قصور ہوتاہے۔
· دنیا میں ہر 8 میں سے ا1 شخص فضائی آلودگی کی وجہ سے مرتا ہے۔
· لندن میں وفات کے موقع پر رونے والے کرایے پر ملتے ہیں۔
· انسانی تاریخ میں جنگ میں مرنے والوں کی تعداد 150 ملین سے 1 ارب ہو سکتی ہے۔


· 2013 میں گوگل نے ایک کمپنی کیلیکو بنائی، جس کا مقصد موت کا علاج ہے۔
· بھارت میں ایک خانہ بدوش قبیلہ ایسا بھی ہے جو مرنے کے موقع پر سب سے زیادہ خوش اور پیدائش پر سب سے زیادہ غمگین ہوتا ہے۔
· ایمسٹرڈم میں اگر کوئی ایسا شخص مر جائے ، جس کے جنازے میں نہ کوئی دوست ہو اور نہ خاندان تو ایک شاعر اس کےلیے شعر کہتا ہے اور اس کے جنازے پر پڑھتا ہے۔