منیٰ میں شیطان کو کنکریاں مارتے ہوئے بھگدڑ مچ جانے سے پاکستانیوں سمیت 453 حاجی شہید ، 720 سے زائد زخمی

جمعرات 24 ستمبر 2015 14:49

منیٰ میں شیطان کو کنکریاں مارتے ہوئے بھگدڑ مچ جانے سے پاکستانیوں سمیت ..

منیٰ/ اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 ستمبر۔2015ء )منیٰ میں شیطان کو کنکریاں مارتے ہوئے بھگدڑ مچ جانے سے پاکستانیوں 453 حاجی شہید اور720سے زائد زخمی ہوگئے،وزیراعظم نوازشریف نے حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے وزارت مذہبی امور کو زخمی پاکستانیوں کی فوری امدا د کرنے کی ہدایت کردی ۔جمعرات کو عرب میڈیا کے مطابق لاکھوں حجاج کرام رمی یعنی شیطان کوکنکریاں مارنے کارکن پوراکرنے کیلئے منیٰ پہنچے تورمی کے دوران اچانک حاجیوں میں بھگدڑمچ گئی اوراس سینکڑوں حاجی کچلے گئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ بھگدڑ کے نتیجے میں453 حجاج شہید اور 720زخمی ہوگئے ہیں۔زخمیوں کو منیٰ جنرل ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں بعض افراد کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے ۔منیٰ کے ہسپتالوں میں ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا او ر ایمرجنسی نافذ کردی گئی ۔

(جاری ہے)

سعودی حکام کے مطابق منیٰ میں حاجیوں کوبدحواسی کاشکارنہ ہونے اورپرسکون رہنے کی ہدایات کی جارہی کی گئی ہیں۔حادثہ مکتب نمبر 93 کے قریب پیش آیاجہاں زیادہ تر الجزائر کے شہری مقیم تھے ۔واضح رہے کہ رواں سال حج کے موقع پر کرین حادثے کے بعد یہ دوسرا بڑا سانحہ ہے ۔وزیراعظم نوازشریف نے منی میں بھگدڑ کے واقعے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے وزارت مذہبی امور کو زخمی پاکستانیوں کی فوری امدا د کرنے کی ہدایت کردی ۔