راولپنڈی : آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا لائن آف کنٹرول کے اگلے مورچوں کا دورہ۔ آئی ایس پی آر

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 24 ستمبر 2015 13:53

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا لائن آف کنٹرول کے اگلے مورچوں ..

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ تازہ تررین اخبار. 24 ستمبر 2015 ء) : آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے لائن آف کنٹرول پر اگلے مورچوں کا دورہ کیا، آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے بھارتی اشتعال انگیزی کا بھر پور جواب دینے پر پاک فوج کے جوانوں کو سراہا .آرمی چیف کا کہنا تھا کہ بھارت لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی اشتعال انگیزی دہشت گردی کے خلاف جنگ سے پاکستان کی توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش ہے۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج ہر قسم کی جنگ لڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ملک کے چپے چپے کا دفاع کرنا جانتے ہیں۔جنرل راحیل شریف نے لائن آف کنٹرول کے قریب رہنے والے سویلین سے اظہار یکجہتی کیا اور بھارتی جارحیت کے سامنے جرات کا مظاہرہ کرنے اور قربانیاں دینے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔
آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج بھارتی جارحیت سے متاثرہ افراد کو ہر ممکن مدد فراہم کرے گی. آرمی چیف نے لائن آف کنٹرول پر موجود نوجوانوں کو عید الاضحٰی کی پیشگی مبارکباد بھی دی.