منی حادثے کی تفصیلات اکٹھی کر رہے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 24 ستمبر 2015 13:42

منی حادثے کی تفصیلات اکٹھی کر رہے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 ستمبر 2015 ء) : ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اللہ کا کہنا ہے کہ منٰٰی حادثے کی تفصیلات اکٹھی کر رہے ہیں.

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں سعودی سفارتخانے کے عملے سے رابطے میں ہیں، جبکہ وفاقی وزیر سردار یوسف بھی وہیں ہیں، دفتر خارجہ کی جانب سے سعودی عرب میں موجود پاکستانیوں سے متعلق معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں.

منٰی حادثے میں اب تک سعودی میڈیا کے مطابق 150 حاجی شہید ہو گئے ہیں.جبکہ حادثے میں زخمی ہونے والوں کی تعداد 400 بتائی جا رہی ہے.

متعلقہ عنوان :