کراچی میں شہریوں کے تشدد سے مبینہ ڈاکو ہلاک، محمود آباد میں مبینہ ٹارگٹ کلر گرفتار

جمعرات 24 ستمبر 2015 00:24

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23ستمبر۔2015ء) کراچی کے علاقے کورنگی نمبر4 میں شہریوں کے تشدد سے مبینہ ڈاکو ہلاک جبکہ محمود آباد میں پولیس مقابلے میں مبینہ ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کوکراچی کے علاقے کورنگی نمبر4 میں ایک ڈاکو لوٹ مار کر رہا تھا کہ شہریوں نے اسے پکڑ کرشدید تشدد کا نشانہ بنایا جس کی وجہ سے وہ ہلاک ہو گیا جبکہ ڈاکو کی فائرنگ سے ایک شہری زخمی بھی ہوا۔ دوسری جانب محمود آباد کے علاقے میں پولیس مقابلے میں مبینہ ٹارگٹ کلراسد عرف احسن کو گرفتار کرلیا گیاہے۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزم 3افراد کے قتل میں ملوث ہے اور اس سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :