چارسدہ ،سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پرمسلح افراد کی فائرنگ،جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد ہلاک،اسلحہ و گولہ بارود برآمد

جمعرات 24 ستمبر 2015 00:23

چارسدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23ستمبر۔2015ء) شبقدر کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی اندھا دھند فائرنگ،جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد ہلاک ،دہشت گردوں کے قبضے سے 6 دستی بم ،3 کلاشنکو فیں اور بارودی مواد برآمدکرلیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کوسیکیورٹی فورسز کا قافلہ شبقدر کے علاقے سے گزر رہا تھا کہ اچانک دہشت گردوں نے قافلے پراندھادھند فائرنگ کر دی، جس کاسیکیورٹی فورسز نے موثر جواب دیتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جن کے قبضے سے 6 دستی بم ،3 کلاشنکو فیں اور بارودی مواد برآمد ہوا ہے۔