گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کی ڈاکٹر عاصم سے ملاقات، خیریت دریافت کی،جلد صحت یابی کی دعا

جمعرات 24 ستمبر 2015 00:23

گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کی ڈاکٹر عاصم سے ملاقات، خیریت دریافت ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23ستمبر۔2015ء) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے سابق وفاقی وزیر و پیپلز پارٹی کے رہنماء ڈاکٹر عاصم سے نجی ہسپتال میں ملاقات کرکے انکی خیریت دریافت کی اورجلد صحت یابی کی دعا کی۔

(جاری ہے)

بدھ کو گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے سابق وفاقی وزیر و پیپلز پارٹی کے رہنماء ڈاکٹر عاصم کی نجی ہسپتال میں عیادت کی ۔ اس موقع پر گورنر سندھ نے سابق وفاقی وزیر سے خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔ گورنر کے ہسپتال آمد کے موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔