برطانیہ ، اسکارٹ لینڈ یارڈ کی ڈاکٹر عمران فاروق کی بیوہ سے ملاقات ، کیس کی تفتیش سے متعلق بات چیت

جمعرات 24 ستمبر 2015 00:23

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23ستمبر۔2015ء) اسکارٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم نے ایم کیو ایم کے سابق رہنماء ڈاکٹر عمران فاروق کی بیوہ سے ملاقات کر کے قتل کیس کی تفتیش سے متعلق بات چیت کی ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو نجی ٹی وی کے مطابق لندن میں ایم کیوایم کے سابق رہنماء ڈاکٹرعمران فاروق قتل کیس کی تفتیش کرنے والی ٹیم نے عمران فاروق کی بیوہ سے ملاقات کی، جس دوران عمران فاروق قتل کیس کی اب تک ہونے والی تفتیش پر بات چیت کی گئی۔ملاقات کے دوران عمران فاروق کی بیوہ نے تفتیشی ٹیم کو بتایا کہ انہیں جائے وقوعہ پر ایمبولینس پہنچنے کے بعد عمران فاروق کے قتل کا پتا چلا۔

متعلقہ عنوان :