عمران فاروق قتل کیس کے 3 ملزمان کو برطانیہ کے حوالے کردینے کا فیصلہ کرلیا گیا

muhammad ali محمد علی بدھ 23 ستمبر 2015 20:19

عمران فاروق قتل کیس کے 3 ملزمان کو برطانیہ کے حوالے کردینے کا فیصلہ ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 23ستمبر 2015 ء) عمران فاروق قتل کیس کے 3 ملزمان کو برطانیہ کے حوالے کردینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے مقتول رہنما عمران فاروق قتل کیس کے سلسلے میں پاکستانی حکومت کی جانب سے اہم فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ اس کیس کے تینوں مرکزی ملزمان کو برطانیہ کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے پاکستان کی جانب سے برطانوی حکومت کو گرین سگنل دے دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے فیصلہ وزیراعظم نواز شریف اور برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کے مابین ملاقات میں ہوا تھا۔ ملاقات میں برطانوی وزیراعظم کی جانب سے وزیراعظم نواز شریف کو اپنی سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال نہ ہونے دینے کی یقن دہانی کروائی گئی تھی۔ تینوں ملزمان کو پاکستان سے خصوصی طیارے پر برطانیہ لے جایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :