نیب کا بدعنوانی کے الزامات کے تحت سابق چیئرمین متروکہ وقف املاک آصف ہاشمی ،فتح ٹیکسٹائل ملز کی انتظامیہ کیخلاف تحقیقات کافیصلہ
ایگزیکٹیو بورڈ کی سابق صوبائی وزیر خوراک اسفند یار کاکڑ ،سابق سیکرٹری خوراک علی بخش بلوچ ،سابق سپرنٹنڈنٹ انجینئر پاک پی ڈبلیو ڈی مسعود اخترسابق ایکسئن کیو ایس رانا سلیم، حسن اختر ، پروونشل ریزرو سنٹر کے افسران ،جمالدینی شاکر خان اور دیگر کے خلاف انوسٹی گیشن کی منظوری ، سابق ایم پی اے قاسم ضیاء کی 19.48ملین روپے کی رضاکارانہ واپسی کی درخواست منظور ،پاکستان ریلوے میں 3.8 ملین روپے کی مبینہ خرد برد کا کیس محکمانہ کارروائی کیلئے واپس بھجوانے کی اجازت
بدھ 23 ستمبر 2015 20:05
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 ستمبر۔2015ء ) قومی احتساب بیورو (نیب) کے ایگزیکٹیوبورڈنے غیرقانونی اثاثے بنانے اور بدعنوانی کے الزمات کے تحت سابق چیئرمین متروکہ وقف املاک آصف ہاشمی ،فتح ٹیکسٹائل ملز کی انتظامیہ کیخلاف تحقیقات ، سابق سپرنٹنڈنٹ انجینئر پاک پی ڈبلیو ڈی میاں مسعود اخترسابق ایکسئن کیو ایس رانا سلیم اختر ،سابق ایکسئن چوہدری حسن اختر ، پروونشل ریزرو سنٹر سریاب روڈ کوئٹہ کے افسران ، سابق صوبائی وزیر خوراک اسفند یار کاکڑ ،سابق سیکرٹری خوراک علی بخش بلوچ،سابق ڈپٹی ڈائریکٹر خوراک ظاہر جان جمالدینی شاکر خان اور دیگر کے خلاف انوسٹی گیشن کی منظوری دیدی جبکہ ڈائریکٹرزمیسرز ویلیو ایڈڈ مارکیٹنگ سروسز پرائیویٹ لمیٹڈکراچی فواد عالم کی 71.292ملین روپے چیف ایگزیکٹو آفیسر میسرز کنیکٹ مارکیٹنگ کمیونیکیشن پرائیویٹ لمیٹید کراچی عبدالقادر شاہ کی 74.4ملین روپے ، سابق ایم پی اے قاسم ضیاء کی 19.48ملین روپے کی رضاکارانہ واپسی کی درخواست کو بھی منظور کرلیا،پاکستان ریلوے میں 3.8 ملین روپے کی مبینہ خرد برد کا کیس محکمانہ کاررئی کیلئے پاکستان ریلوے کو بھجوانے کی اجازت دید ی ، چائنہ ہاربر انجیئنرنگ کمپنی لمیٹیڈ کا کیس فنانشل مانیٹرنگ یونٹ ،اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو ان سفارشات کے ساتھ بھجوانے کی منظوری دی کہ منی لانڈرنگ الزامات کے تحت انکوائری کیلئے اس کیس کو ایف آئی اے کو بھیجا جائے ۔
(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.