Live Updates

اسلام آباد : عمران خان اور ریحام خان میں علیحدگی کی افواہیں، ریحام خان بھی بول اُٹھیں

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 23 ستمبر 2015 16:36

اسلام آباد : عمران خان اور ریحام خان میں علیحدگی کی افواہیں، ریحام خان ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 23 ستمبر 2015ء) : پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان اور ان کی اہلیہ ریحام خان کی شادی ٹوٹنے کی خبر گذشتہ رات سے سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے. گذشتہ رات ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں عارف نظامی کی جانب سے یہ انکشاف کیا گیا تھا عمران خان اور ریحام خان کی ازدواجی اندگی میں دراڑ پڑ چکی ہے جس کی تردید ٹویٹر پر پی ٹی آئی کے آفیشل اکاؤنٹ سے کی گئی.

(جاری ہے)

تاہم اب ریحام خان کا موقف بھی سامنے آ گیا ہے . ریحام خان نے سخت الفاظ میں رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹی وی چینلز میں اخلاق سے گرے لوگ شو ہوسٹ کرکے ملک کے اخلاقی زوال کے ذمہ دار لوگوں کو مدعو کرتے ہیں. ان کا کہنا تھا ک ایک مرتبی پھر سے یہ بات کھل کر سامنے آ گئی ہے کہ اس قوم کو عمران خان جیسے سمجھدار اور سلجھے ہوئے لیڈر کی ضرورت ہے. ریحام خان کا کہنا تھا کہ عوام کو نیا پاکستان دینے کے لیے عمران خان اور میں نے جو راستہ اختیار کیا ہے ہم اسے نہیں چھوڑیں گے.

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات