حرم شریف کرین حادثہ ، امیر مکہ نے بن لادن گروپ کو حفاظتی معیار سے متعلق پہلے ہی خبردار کر دیا تھا، عرب میڈیا کا انکشاف

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 23 ستمبر 2015 15:01

حرم شریف کرین حادثہ ، امیر مکہ نے بن لادن گروپ کو حفاظتی معیار سے متعلق ..

مکہ مکرمہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 23 ستمبر 2015 ء) : حرم شریف کرین حادثے سے قبل امیر مکہ نے بن لادن کمپنی کو کرین کے حفاظتی معیار سے متعلق خبر دار کیا تھا. تفصیلات کے مطابق امیر مکہ نے حرم شریف میں کرین حادثے سے 11روز قبل بن لادن گروپ کے چیئرمین کومشینری کے حفاظتی معیار سے متعلق خبردار کیاتھا۔ عرب جریدے’ڈیلی مکہ‘ کے مطابق امیر مکہ اور توسیعی منصوبے کے سربراہ شہزادہ خالد الفیصل نے بکربن لادن کو کہاتھا کہ تعمیراتی کرینوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے اور اس سلسلے میں تمام ضروری اقدامات بھی اُٹھائے جائیں۔

(جاری ہے)

امیرمکہ کی ہدایت میں کرینوں کو پیدل چلنے والوں کیلئے موجود راستے سے ہٹانا بھی شامل تھا تاکہ جہاں کام مکمل ہوچکاہے وہ جگہ استعمال میں لائی جاسکے اور حجاج کرام کو تعمیراتی جگہ سے دور رکھنے کیلئے سکیورٹی گارڈز کی تعیناتی سمیت نظررکھی جائے جبکہ ان ہدایات کو یکسر نظر انداز کر دیا گیا.دوسری جانب حادثے کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی کے علم میں یہ بات آئی ہے کہ پراجیکٹ کے کنٹریکٹر نے کرینوں کی حالت سے متعلق متعلقہ ایجنسیوں کے کئی پیغامات نظرانداز کیے، کمیٹی کاکہناتھاکہ حفاظتی معیار کی خلاف ورزی اور تیز ہوا حرم شریف کرین حادثے کا سبب بنے۔

متعلقہ عنوان :