پاکستان ممبئی حملوں کی طرز پر ایک اور تباہ کن کارروائی کی منصوبہ بندی کررہا ہے، بھارتی خفیہ ایجنسیوں کادعویٰ

بدھ 23 ستمبر 2015 00:18

پاکستان ممبئی حملوں کی طرز پر ایک اور تباہ کن کارروائی کی منصوبہ بندی ..

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22ستمبر۔2015ء) بھارتی خفیہ ایجنسیوں نے اپنی حکومت کو خبردار کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان ممبئی حملوں کی طرز پر ایک اور تباہ کن کارروائی کی منصوبہ بندی کررہا ہے ، اس الرٹ کے بعد بھارت میں ہنگامی اقدامات شروع کردئے گئے ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق خفیہ ایجنسیوں نے مبینہ طور پر جہادی تنظیم لشکر طیبہ کے حوالے سے بتایا کہ وہ پاکستانی حکومت کی مدد سے بھارت میں حملوں کی تیاری کررہی ہے ۔

بھارتی خفیہ ایجنسیوں کا کہنا ہے کہ آرمی یونٹس ، اسٹیبلشمنٹ کے افراد اور مختلف شہروں میں بم حملے کیے جاسکتے ہیں ۔ بھارتی ٹی وی انڈیا ٹو ڈے نے پاکستانی نیوی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ پڑوسی ملک کی بحریہ بھی ممکنہ طور پر بھارتی شہروں میں حملوں کیلئے لشکر طیبہ اور پاکستان میں موجود اسلامک اسٹیٹ ( داعش) کی مدد کررہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :