Live Updates

تحریک انصاف نے شکست کو دیکھ کر شور مچانا شروع کر دیا ہے، وزیراعظم کے اعلان کردہ کسان پیکج کا میرے حلقے پر کوئی فرق نہیں پڑے گا، انتظامیہ کی مداخلت کا الزام بھی درست نہیں، انتخابی مہم میں پارٹی قیادت کو حصہ لینے کی اجازت ہونی چاہیے ،سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور مسلم لیگ(ن) کے رہنما سردار ایاز صادق کی نجی ٹی وی سے گفتگو

منگل 22 ستمبر 2015 23:55

تحریک انصاف نے شکست کو دیکھ کر شور مچانا شروع کر دیا ہے، وزیراعظم کے ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22ستمبر۔2015ء) سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور حلقہ این اے 122سے مسلم لیگ(ن) کے امیدوار سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے شکست کو دیکھ کر شور مچانا شروع کر دیا ہے، وزیراعظم کے اعلان کردہ کسان پیکج کا میرے حلقے پر کوئی فرق نہیں پڑے گا، انتظامیہ مداخلت کا الزام بھی درست نہیں، انتخابی مہم میں پارٹی قیادت کو حصہ لینے کی اجازت ہونی چاہیے۔

منگل کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق اسپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ ہم پارٹی ٹکٹ پر الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں، لہٰذا پارٹی منشور پر پارٹی قیادت کوبات کرنے کی اجازت ہونی چاہیے میں پارٹی قیادت پر انتخابی مہم میں حصہ لینے کی پابندی سے اتفاق نہیں کرتا۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی قیادت سے انتخابی مہم میں حصہ لینے کی پابندی سپریم کورٹ نے لگائی ہے لہٰذا ہم اس فیصلے کا احترام کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں سردار ایاز صادق نے کہا کہ اگر عمران خان انتخابی مہم چلانا جانتے ہیں تو ہم بھی ان کے مقابلے میں اچھی مہم چلا سکتے ہیں، 2013کے انتخابات میں بھی ہم نے اپنی انتخابی مہم خود ہی چلائی تھی اور بہتر انداز میں پارٹی منشور پر بھی بات کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان انتخابی مہم چلانے آئے تو ہماری قیادت بھی آئے گی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی جانب سے اعلان کردہکسان پیکج کا میرے حلقے پر کوئی فرق نہیں پڑے گا، پاکستان تحریک انصاف نے شکست کو دیکھ کر شور مچانا شروع کر دیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں سردار ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے حلقہ این اے 122 میں پولیس اور انتظامیہ کی مداخلت کا الزام درست نہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات