عازمین منیٰ پہنچنا شروع ، خیموں کا بڑا شہر بس گیا ، آج رات قیام کے بعد کل عرفات روانہ ہونگے
منگل 22 ستمبر 2015 11:22
مکہ ((اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22ستمبر2015ء)منیٰ میں دنیا کا سب سے بڑا خیموں کا شہر بس گیا ، عازمین منیٰ پہنچنا شروع ہوگئے ، عازمین آج رات قیام کے بعد کل میدان عرفات روانہ ہو ں گے ، سعودی حکومت کی جانب سے سیکورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ عازمین کی منیٰ آمد کے بعد آج سے مناسک حج کا آغاز ہو جائے گا ، عازمین آج رات منیٰ میں قیام کریں گے اور کل صبح میدان عرفات کے لیے روانہ ہوں گے۔
میدان عرفات میں حج کا رکن اعظم وقوف عرفات ادا کیا جائے گا جس کے بعد مسجد نمرہ میں مفتی اعظم حج کا خطبہ دیں گے ۔ ظہر اور عصر کی نمازیں عرفات میں اکٹھی ادا کی جائیں گی۔ سورج غروب ہوتے ہی حجاج مزدلفہ روانہ ہوں گے جہاں وہ کھلے آسمان تلے رات گزاریں گے اور رمی کے لیے کنکریاں چنیں گے ، دس ذوالحجہ کو طلوع آفتاب کے بعد حاجی منٰی لوٹیں گے جہاں وہ بڑے شیطان کو کنکریاں ماریں گے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.