چارسدہ ، کیمیکل فیکٹری میں شارٹ سرکٹ سے آگ لگ گئی ،قریبی مکانات کو جزوی نقصان،مزدورں کو بحفاظت نکال لیا گیا

پیر 21 ستمبر 2015 23:51

چارسدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21ستمبر۔2015ء) چارسدہ کے ٹاؤن بازار میں کیمیکل کے فیکٹری میں شارٹ سرکٹ سے آگ لگ گئی ۔قریبی مکانات کو جزوی نقصان ۔ ایک موٹر کار بھی جل کر خاکستر۔ فیکٹری میں موجود مال اور مشینری مکمل طور پر تباہ ہو گئی ۔ مزدروں کو بحفاظت نکال دیا گیا ۔ آگ بجھانے کیلئے قریبی اضلاع سے بھی فائر بریگیڈ طلب کئے گئے ۔

د و گھنٹے جدو جہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ پڑانگ کے حدود ٹاؤن بازار میں کیمیکل کی فیکٹری میں بجلی کی شارٹ سرکٹ کی وجہ سے اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے چند لمحموں میں فیکٹری سمیت قریبی مکانات کو بھی لپیٹ میں لیا گیا ۔ فیکٹری کے اندر سلنڈر دھماکوں کی وجہ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔ آگ پر قابو پانے کیلئے قریبی اضلاع سے بھی فائر بریگیڈ طلب کئے گئے ۔

(جاری ہے)

دو گھنٹے جدو جہد کے بعد آگ پر قابو پا یا گیا جبکہ فیکٹری میں کام کرنے والے مزدوروں کو بھی بحفاظت نکال دیا گیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق کیمیکل کے فیکٹری مقامی شہری محمد علی کی ملکیت ہے ۔فیکٹری رجسٹریشن اور فیکٹری میں حفاظتی انتظامات کے حوالے سے پولیس اور ضلعی انتظامیہ نے لاعلمی کا اظہار کیا ۔آگ کے شغلوں سے فیکٹر ی میں موجود تمام مال راکھ کا ڈھیر بن گیا جبکہ ایک موٹر کار بھی جل کر خاکستر ہو گئی ۔ پولیس کے مطابق تاحال واقعہ کی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی اور نہ فیکٹری کے مالک کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :