میاں منظور وٹو کو پنجاب کی صوبائی قیادت سے ہٹانے کے فیصلے سے متعلق میڈیا رپورٹس بے بنیاد ہیں،فرحت اﷲ بابر

پیر 21 ستمبر 2015 23:11

میاں منظور وٹو کو پنجاب کی صوبائی قیادت سے ہٹانے کے فیصلے سے متعلق میڈیا ..

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 ستمبر۔2015ء ) پاکستان پیپلزپارٹی نے میڈیا کے ایک سیکشن میں ان رپورٹوں کی تردید کی ہے جن میں کہا گیا ہے کہ جب پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر لیڈر پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے ملاقات کے لئے دوبئی گئے تھے، یہ فیصلہ ہوا تھا کہ میاں منظور وٹو کو پنجاب کی صوبائی قیادت سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پارٹی کے ترجمان سینیٹر فرحت اﷲ بابر نے ایک بیان میں کہا کہ ان رپورٹوں میں کوئی حقیقت نہیں اور ایسا لگتا ہے کہ میاں منظور وٹو کے خلاف مہم چلائی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فی الحال ایسی کوئی تجویز نہیں کہ میاں منظور وٹو کی پنجاب کی صوبائی قیادت سے ہٹا دیا جائے۔ ایسا لگتا ہے کہ میاں منظور وٹو کے کچھ مخالفین ایسی خبریں میڈیا میں پھیلا رہے ہیں اور ایک غلط فہمی پیدا کرنا چاہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :