پیپلز پارٹی کے رہنما قاسم ضیا ء کے جوڈیشل ریمانڈ میں 5اکتوبر تک توسیع

پیر 21 ستمبر 2015 12:53

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 ستمبر۔2015ء) احتساب عدالت نے کرپشن کیس میں گرفتار پیپلز پارٹی کے رہنما قاسم ضیا ء کے جوڈیشل ریمانڈ میں 5اکتوبر تک توسیع کرتے ہوئے 14روز کے لیے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپور ٹ کے مطابق پیر کے رو ز کرپشن کیس میں 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر پی پی پی کے رہنما قاسم ضیاء کو احتساب عدالت میں پیش کیا گیا اور عدالت سے مزید ریمانڈ کی استدعا کی گئی جس پر عدالت نے انکے ریمانڈ میں 14روز کی توسیع کرتے ہوئے 5اکتوبر کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے ،قاسم ضیاء کو 8 کروڑ روپے کی کرپشن کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :