پاکستان سپر لیگ کے لوگو کی تقریب رونمائی

Fahad Shabbir فہد شبیر پیر 21 ستمبر 2015 00:20

پاکستان سپر لیگ کے لوگو کی تقریب رونمائی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20ستمبر۔2015ء) دو مرتبہ ملتوی ہونے کے بعد بلاآخر اتوار کو لاہور میں پاکستان سپر لیگ کے لوگو کی رنگا رنگ تقریب رونمائی منعقد کی گئی۔ پی ایس ایل میلہ فروری میں متحدہ عرب امارات کے میدانوں پر سجے گا، جس میں پاکستانی اسٹار کرکٹرز کے ساتھ ساتھ غیر ملکی کھلاڑی بھی جلوہ گر ہوں گے۔ لیگ کے لوگو کی تقریب رونمائی میں کھلاڑیوں کےساتھ ساتھ شوبز اسٹارز کی آمد نے چار چاند لگائے۔

(جاری ہے)

اس موقع پرقومی ٹیسٹ ٹیم کےکپتان مصباح الحق ، ٹی ٹوئنٹی کپتان شاہدآفریدی سمیت دیگرکھلاڑیوں نے پی ایس ایل کےانعقاد کو خوش آئندقرار دیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ شہریارخان اور لیگ کے برینڈ ایمبسڈر وسیم اکرم کا کہنا تھا پی ایس ایل مستقبل میں دنیا کی بڑی لیگ بن کر ابھرے گی۔ سابق پاکستانی کپتان اور پی ایس ایل کے برانڈ ایمبسڈر رمیزراجہ کا کہنا تھا کہ انہیں لیگ شروع ہونے کی بہت خوشی ہے۔’اس سے نوجوان کھلاڑیوں کوسیکھنے کے مواقع میسرآئیں گے‘۔

متعلقہ عنوان :