پاکستان نے 9 برس بعد ڈیوس کپ گروپ ون کیلئے کوالیفائی کر لیا

پیر 21 ستمبر 2015 00:17

پاکستان نے 9 برس بعد ڈیوس کپ گروپ ون کیلئے کوالیفائی کر لیا

ازمیر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20ستمبر۔2015ء) پاکستان نے 9 سال بعد ڈیوس کپ ایشیا اوشیانا زون گروپ ون کیلئے کوالیفائی کر لیا، قومی ٹیم نے گروپ ٹو میں چائنیز تائپے کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3-2 سے شکست دی، فیصلہ کن ریورس سنگلز میں اعصام الحق قریشی نے جوئی چین ینگ کو سخت مقابلے کے بعد ہرا کر پاکستان کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ترکی کے شہر ازمیر میں گزشتہ روز چوتھے ریورس سنگلز میچ میں چائنیز تائپے کے شیف فو وانگ نے پاکستان کے عقیل خان کو 6-3 ، 3-6 ، 6-3 اور 6-2 سے شکست دے کر مقابلہ 2-2 سے برابر کر دیا۔ پانچویں اور فیصلہ کن سنگلز ریورس میں عالمی شہرت یافتہ ٹینس سٹار اعصام الحق نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور حریف ٹیم کے جوئی چین ینگ کو 7-6 ، 4-6 ، 6-4 اور 6-3 سے ہر کر پاکستان کو تاریخی فتح دلا دی، اس طرح پاکستان نے نو برس بعد ڈیوس کپ ایشیا اوشیانا زون ون کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :