محکمہ موسمیات نے 21تا 23ستمبر کو گلگت بلتستان میں سیلاب کے خطرے کا الرٹ جاری کر دیا

پیر 21 ستمبر 2015 00:17

محکمہ موسمیات نے 21تا 23ستمبر کو گلگت بلتستان میں سیلاب کے خطرے کا الرٹ ..

استور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20ستمبر۔2015ء) محکمہ موسمیات نے 21تا 23ستمبر کو گلگت بلتستان میں سیلاب کے خطرے کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات گلگت کے ڈائریکٹر سید کمال الدین کی طرف سے جاری الرٹ میں عوام اورمتعلقہ اداروں سے کہا گیا ہے کہ موسمی نظام کے تحت 21تا 23ستمبر کو آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں 1500فٹ سے بلند پہاڑوں پر برفباری جبکہ زیریں علاقوں میں بارشوں کا امکان ہے جس کے باعث گلیشیئرز کے قریب کے علاقوں میں گلیشیئرز لیک آؤٹ برسٹ فلڈ یا گلیشیئرز میں بننے والی جھیلوں کے پھٹنے سے سیلاب آ سکتا ہے جبکہ الرٹ میں گلگت بلتستان میں دریاؤں اور ندی نالوں کے قریب رہنے والی آبادیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ آئندہ پانچ روز کے دوران احتیاط کریں جبکہ متعلقہ ادارے اس ممکنہ صورتحال کے حوالے سے بروقت احتیاطی تدابیر اور حکمت عملی اختیارکریں۔

متعلقہ عنوان :