Live Updates

جمہوریت کے سواکسی اور نظام کا حامی نہیں‘مجھے ضمنی انتخابی مہم سے روکنا غیر آئینی ہے ‘جنرل راحیل شر یف بہتر ین کام کر رہے ہیں، میں افراد نہیں اداروں پر یقین رکھتاہوں‘جب نیب مک مکاؤ کر یگی تو عوام احتساب کیلئے رینجرز کی طرف ہی دیکھیں گے ‘آصف زرداری نوازشر یف کو ماضی میں بچاتے رہے اسی لیے اب نوازشر یف سے کہتے ہیں رینجرز اور نیب کو پیپلزپارٹی والوں کے خلاف کاروائیوں سے روکا جائے ‘اعتراز احسن نے سٹیل ملز اور شر یف برداران کے لوہے کے کاروبار بارے سینٹ میں بالکل سچی باتیں کیں ‘صرف دوبئی میں ایک سال کے دوران پاکستانیوں نے430ارب سے زائد کی پر اپر ٹی خر یدی ہے ‘عوام فوج اور رینجرز کے ساتھ ہیں ایم کیوایم کا خوف ختم ہو رہا ہے اس لیے ایم کیوایم کی ہڑتال ناکام ہوئی ہے ‘مجھے ضمنی انتخابی مہم چلانے سے روکنا غیر قانونی اور غیر جمہو ری ہے جسکے خلاف آج الیکشن کمیشن اور ہائیکورٹ سے رجوع کیا جا ئیگا ‘ضمنی اور بلدیاتی انتخابات میں(ن) لیگ کی دھاندلی روکنے کیلئے پو لنگ اسٹیشن کے باہر کیمرے لگائیں جائیں گے ‘(ن) لیگ اور الیکشن کمیشن میں مکمل مک مکاؤ ہیں اس لیے دونوں کی کوشش ہو گی ضمنی انتخابات میں (ن) لیگ کا میاب اور تحر یک انصاف کو شکست کا سامنا کرنا پڑے ‘4اکتوبر کو الیکشن کمیشن کے سامنے تاریخی احتجاجی جلسہ کر یں گے ‘ضمنی انتخابات میں عوام کو حسین نوازشر یف کی لندن میں700ارب کی جائیداد بنانے سمیت (ن) لیگ کی تمام کر پشن کو بے نقاب کر یں گے ‘(ن) لیگ نے پنجاب میں پو لیس کو بھی ’’گلو ‘‘بنا دیا ہے ،(ن) لیگ کی حکو مت زیادہ دیر نہیں چلے گی ، ہم اقتدار میں آکر دھاندلی میں ملوث پو لیس افسران کے خلاف کاروائی کر یں گے

تحر یک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی چوہدری محمدسرور کے ہمراہ پر یس کانفر نس

اتوار 20 ستمبر 2015 18:11

جمہوریت کے سواکسی اور نظام کا حامی نہیں‘مجھے ضمنی انتخابی مہم سے روکنا ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 ستمبر۔2015ء) تحر یک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ جمہوریت کے سواکسی اور نظام کا حامی نہیں لیکن جب نیب مک مکاؤ کر یگی تو عوام احتساب کیلئے رینجرز کی طرف ہی دیکھیں گے ‘جنر ل راحیل شر یف بہتر ین کام کر رہے ہیں مگر میں افراد نہیں اداروں پر یقین رکھتاہوں ‘آصف زرداری نوازشر یف کو ماضی میں بچاتے رہے اسی لیے اب نوازشر یف سے کہتے ہیں رینجرز اور نیب کو پیپلزپارٹی والوں کے خلاف کاروائیوں سے روکا جائے ‘اعتراز احسن نے سٹیل ملز اور شر یف برداران کے لوہے کے کاروبار بارے سینٹ میں بالکل سچی باتیں کیں ہیں ‘صرف دوبئی میں ایک سال کے دوران پاکستانیوں نے430ارب سے زائد کی پر اپر ٹی خر یدی ہے ‘عوام فوج اور رینجرز کے ساتھ ہیں ایم کیوایم کا خوف ختم ہو رہا ہے اس لیے ایم کیوایم کی ہڑتال ناکام ہوئی ہے ‘مجھے ضمنی انتخابی مہم چلانے سے روکنا غیر قانونی اور غیر جمہو ری ہے جسکے خلاف آج الیکشن کمیشن اور ہائیکورٹ سے رجوع کیا جا ئیگا ‘ضمنی اور بلدیاتی انتخابات میں(ن) لیگ کی دھاندلی روکنے کیلئے پو لنگ اسٹیشن کے باہر کیمرے لگائیں جائیں گے ‘(ن) لیگ اور الیکشن کمیشن میں مکمل مک مکاؤ ہیں اس لیے دونوں کی کوشش ہو گی ضمنی انتخابات میں (ن) لیگ کا میاب اور تحر یک انصاف کو شکست کا سامنا کرنا پڑے ‘4اکتوبر کو الیکشن کمیشن کے سامنے تاریخی احتجاجی جلسہ کر یں گے ‘ضمنی انتخابات میں عوام کو حسین نوازشر یف کی لندن میں700ارب کی جائیداد بنانے سمیت (ن) لیگ کی تمام کر پشن کو بے نقاب کر یں گے ‘(ن) لیگ نے پنجاب میں پو لیس کو بھی ’’گلو ‘‘بنا دیا ہے (ن) لیگ کی حکو مت زیادہ دیر نہیں چلے گی اور ہم اقتدار میں آکر دھاندلی میں ملوث پو لیس افسران کے خلاف بھی کاروائی کر یں گے ۔

(جاری ہے)

وہ اتوار کے روز چیئر مین سیکرٹر یٹ میں پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور کے ہمراہ پر یس کانفر نس سے خطاب کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پر لاہور کے آرگنائزر شفقت محموداور ڈپٹی آرگنائزر پنجاب عمر سرفراز چیمہ سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔ عمران خان نے پر یس کا نفر نس کے دوران کہا کہ جس ملک میں سز ا کاکوئی نظام نہیں جر م کر نیوالوں کو عہدے دیئے جاتے ہیں افضل خان اور طارق ملک جیسے لوگوں کے خلاف کا روائیاں کی جاتیں ہیں موجودہ الیکشن کمیشن اور (ن) لیگ کی پوری کوشش ہے کہ ضمنی انتخابات میں (ن) لیگ کے ووٹ ہی کا میاب کر یں (ن) لیگ کسی کو پو لیس سے خوفزدہ کرواتے ہیں اور کچھ کو نوکریاں دیتے ہیں عمر ورک اور ڈی ایس پی ریاض شاہ بھی (ن) لیگ کی مہم چلا رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ نے زیادہ دیر نہیں رہنا ہم دھاندلی اور لوگوں کو دھمکیں دینے والے پو لیس والوں کو کسی صورت نہیں چھوڑیں گے اور اپنے کارکنوں کو بھی کہا ہے کہ وہ ویڈ یواور تصویر بنائے اور مجھے دیں ہم انکو بے نقاب کر نا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں4اکتوبر کو الیکشن کمیشن کے خلاف تاریخی جلسہ کر یں گے اور قوم کو بتائیں گے یہ الیکشن کمیشن جسکو تمام سیاسی جماعتیں مستر دکر چکیں ہیں اور جو ڈیشل کمیشن نے بھی جسکے خلاف40نکات دیئے وہی الیکشن کمیشن اب ودبارہ الیکشن کروانا جا رہا ہے جو چاہے گا کہ تحر یک انصاف کو شکست ہو مگر انکو کا میاب نہیں ہونے دیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ نندی پور23ارب سے 84ارب کیسے پہنچ گیا اسکے بارے میں بے نقاب کیا جا ئیگا اور ایل این جی کے منصوبے کے بارے میں تمام کر پشن کو بے نقاب کیا جا ئیگا ۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف کے کسان کنونشن کے بعد (ن) لیگ خوفزدہ ہوچکی ہے اور340ارب کا پیکج دے کر دھاندلی کا آغاز کر رہی ہے مگر الیکشن کمیشن خاموش ہے اور کسان پیکج میں سے170ارب سے زائد کے صوبوں سے لیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کے دور میں اگر سٹیل مل ہی بند ہو نا تھی تو (ن) لیگ بتائے انکے ’’تجر بہ ‘‘کہاں گیا ؟اعتزاز احسن بالکل درست کہہ رہے کہ (ن) لیگ اپنے لوہے کے کاروبار کو فروغ دینے کیلئے سٹیل ملز کو بند کر رہے ہیں سڑکوں پر لوہا لگا رہے ہیں 30ارب ستی روٹی کہاں گئی ؟قائد اعظم سولر اور میٹر و بس منصوبے کی اصلاحیت قوم کے سامنے لائیں گے جوسالانہ قومی خزانے کو سالانہ 3ارب کا نقصان پہنچائے گی اور ہم انکے تمام کردار بے نقاب کر یں گے اور دانش سکولوں کے15ارب کہاں گئے اور حسین نوازشر یف700ارب کی لندن میں کیسے جائیداد بنائی ہم قوم کو یہ بھی سب کچھ بتائیں گے دنیا میں جب تک کوئی اثاثے ظاہر نہ کر یں وہ کسی عوامی نمائندے کے طور پرسامنے نہیں آسکتا ۔

انہوں نے کہا کہ آصف زرداری نوازشر یف کی کر پشن کو بچاتا رہا ہے اسی وجہ وہ اب (ن) لیگ والوں سے کہتا ہے کہ وہ رینجرز اور نیب والوں کو روکیں ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں جب تک نیب آزاد نہیں ہوگئی اس وقت لوگ رینجرز کی جانب ہی دکھیں گے۔ انہوں نے کہا ضمنی اور بلدیاتی انتخابات میں (ن) لیگ کسی صورت دھاندلی نہیں کر نے دیں گے اس لیے میں نے کارکنوں کو کہہ دیا ہے کہ وہ انتخابات کے دن ویڈیو اور تصوویر بنائے اور مجھے ارسال کر یں میری فیس بک پر45لاکھ لوگ ہے اور اس سے دھاندلی میں ملوث پو لیس والوں سمیت سب بے نقاب ہوجائیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا مجھے ضمنی انتخابی مہم میں جانے سے روکنا غیر جمہو ری اور غیر آئینی ہے میں کوئی صدر ‘وزیر اعظم یا وزیر اعلی نہیں کہ لوگوں کو فنڈز دوں گا یہ کیسی جمہو ریت ہے کہ جہاں ایک پارٹی کے چیئر مین کو انتخابی مہم چلانے کا حق نہیں ہے جب نوازشر یف نے کسان پیکج دیا اور گلگت میں40ارب کا پیکج دیا اس وقت الیکشن کمیشن نے کیوں نوٹس نہیں لیا ؟

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات