شکر گڑھ ، پاک فضائیہ کے بڈھ بیر کیمپ پر دہشتگردوں کے حملہ میں شہید کارپورل ٹیکنیشن عاصم رؤف پورے فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی گاؤں کھرال جوالہ سپرد خاک ، قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی ، نماز جنازہ میں سیاسی و عسکری شخصیات سمیت بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت

ہفتہ 19 ستمبر 2015 23:57

شکرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19ستمبر۔2015ء) پشاور میں پاک فضائیہ کے بڈھ بیر کیمپ دہشت گردوں کے حملہ میں شہید ہونے والے پاکستان ائیر فورس کے کارپورل ٹیکنیشن عاصم رؤف کو پورے محکمانہ اعزاز کے ساتھ ہزاروں افراد اہم سیاسی سماجی شخصیات افسران کی موجودگی میں اس کے آبائی سرحدی گاؤں کھرال جوالہ تحصیل شکرگڑھ میں سپرد خاک کر دیا گیا ، نماز جنازہ میں مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اصغر علی چوہدری ،ممبر قومی اسمبلی میاں رشید احمد کے علاوہ پاکستان ائیر فورس کے افسران خصوصی دستے نے بھی شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو پشاور میں بڈھ بیر واقعہ میں شہید ہونیوالے ایئرفورس کے کارپول ٹیکنیشن عاصم رؤف کو اپنے آبائی گاؤں میں سپرد خاک کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

افسوسناک سانحہ کی خبر سن کر پورے علاقہ کے لوگ امڈ پڑے شہید کی رہائشگاہ پر سارا دن عوام کا تانتا بندھا رہا لوگ آتے رہے نماز جنازہ قاری خورشید احمد ضیا نے پڑھائی پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اصغر علی چوہدری نے بھی وزیراعظم میاں نواز شریف کی طرف سے شہید کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کی شہید 6 بہن بھائی ہیں اور شہید کی ابھی شادی نہیں ہوئی تھی معززین نے کہا کہ کہ دہشت گرد ایسے بزدلانہ حملوں سے پاکستانی قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے جس طرح پاک فضائیہ اور فوجی افسران جوانوں نے جانفشانی کے ساتھ اس حملے کو ناکام بنایا وہ انتہائی قابل تحسین ہے قوم مادر وطن کے دفاع کے دوران شہید ہونے والے افسران اور جوانوں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی مسجد میں نہتے نمازیوں کو شہید کرنے والے دہشت گردوں کا انجام قریب ہے اپریشن ضرب عضب کے زریعے دہشت گردوں کا صفایا بے حد ضروری ہے نے کہا کہ اپریشن ضرب عضب کی کامیابی سے دشمن پریشان ہے اور بزدلانہ کاروائیاں کر رہا ہے پوری قوم اور افواج پاکستان ہمت اور جذبے کے ساتھ دشمن کے مذموم مقاصد کو خاک میں ملانے کے لئے اپنے مادر وطن کا دفاع جاری رکھیں گے پاکستانی قوم اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے دشمن چاہے جتنا مرضی زور لگا لے عبرتناک شکست اس کا مقدر ہے دہشت گردی کے خلاف جاری اپریشن میں ساری قوم پاک فوج کو سپورٹ کرے دہشت گردوں کو جڑ سے ختم کرنا ہو گا نے اپنی جان کی عظیم قربانی دے کر شہادت کی تاریخ رقم کی اس نے دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کیا ملک پر قربان ہوا کہ شہید نے اپنے وطن کے دفاع میں اپنی جان کی عظیم قربانی دی ہمیں اس پر فخر ہے یہ شہید اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ ملک پر قربان ہو گیا لیکن اس نے وطن کی حرمت پر آنچ نہیں آنے دی دہشت گرد درندے ہیں پوری قوم دہشت گردوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن جائے گی پوری قوم دہشت گردوں سے نمٹنے کے لئے تیار ہے دشمن کے عزائم خاک میں مل رہے ہیں چیف آف آرمی سٹاف کی قیادت میں دہشت گردوں کو واصل جہنم کیا جا رہا ہے دہشت گردوں کا نیٹ ورک توڑنا ہو گا ۔