سندھ رینجرز کی ٹارگٹڈکارروائیاں، 22 جرائم پیشہ افراد گرفتار ، بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد

ہفتہ 19 ستمبر 2015 14:42

سندھ رینجرز کی ٹارگٹڈکارروائیاں، 22 جرائم پیشہ افراد گرفتار ، بھاری ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 ستمبر۔2015ء) سندھ رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈکارروائیاں کرتے ہوئے 22 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو ترجمان رینجرز کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ کارروائیاں کی گئیں جن میں علی محمد گوٹھ،بھنگوریہ گوٹھ،گلشن غازی، مزارقائد، پی اینڈٹی کالونی اور حضرت بلال کالونی شامل ہیں ۔ٹارگٹڈ کارروائیوں کے دوران سندھ رینجرز نے 22 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرلیا ہے ۔ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق گرفتار افراد میں سیاسی جماعت کے بھتہ خوروں سمیت کالعدم تنظیم کاایک ٹارگٹ کلربھی شامل ہے اور گرفتار ملزمان سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد ہواہے۔

متعلقہ عنوان :