پشاور ائیر بیس کیمپ پر حملہ ‘آوروں کے فنگر پرنٹس لے لیے گئے ‘ ڈی این اے ٹیسٹ بھی کروایا جائیگا

ہفتہ 19 ستمبر 2015 14:07

پشاور ائیر بیس کیمپ پر حملہ ‘آوروں کے فنگر پرنٹس لے لیے گئے ‘ ڈی این ..

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 ستمبر۔2015ء) بم ڈسپوزل اسکواڈ کے سربراہ شفقت ملک کے مطابق حملہ آوروں کے فنگر پرنٹس لے لیے گئے ہیں جبکہ ان کا ڈی این اے ٹیسٹ بھی کروایا جائے گا۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ فنگر پرنٹس کی مدد سے ماہرین انھیں آسانی سے شناخت کرسکیں گے۔دو درجن سے زائد حملہ آوروں کی دو گاڑیوں میں آمد اور پاک فضائیہ کے ایئر بیس کیمپ پر حملے نے قانون نافذ کرنے والے اداروں خصوصاً پولیس کی انٹیلی جنس تیاری کو بے نقاب کیا ‘ دہشت گردوں نے کیمپ تک پہنچنے کیلئے مرکزی سڑک کا استعمال کیا جہاں پولیس کی چوکیاں موجود ہیں۔

متعلقہ عنوان :