بنوں : پاک فضائیہ کے کیمپ حملے کا مقدمہ درج کر لیا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 19 ستمبر 2015 10:51

بنوں :  پاک فضائیہ کے کیمپ حملے کا مقدمہ درج کر لیا گیا

بنوں (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 19 ستمبر 2015) : پاک فضائیہ کے رہائشی کیمپ پر دہشتگرد حملے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں درج کر لیا گیا ہے،مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے ، جبکہ مقدمے میں دہشتگردی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں ۔تفصیلات کے مطابق محکمہ انسداد دہشتگردی کے مطابق بڈھ بیر کیمپ پر حملے کا مقدمہ درج کروانے کیلئے پاک فضائیہ کامراسلہ موصول ہوا۔

(جاری ہے)

مراسلہ میں کہا گیا تھا کہ بڈھ بیر کیمپ پر حملے کا مقدمہ نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف درج کیا جائے۔محکمہ انسداد دہشتگردی حکام کے مطابق ایف آئی آر میں دہشتگردی اور قتل و اقدام قتل کی دفعات لگائی گئی ہیں۔ تفتیشی ٹیموں نے انقلاب روڈ پر واقع رہائشی علاقے کے کئی افراد کے بیانات قلمبند کرلئے ہیں۔ جبکہ انقلاب روڈ، بڈھ بیر، متنی سمیت دیگرعلاقوں میں درجنوں مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :