پشاور سانحہ قابل مذمت ، دہشتگرد کمزور ہو چکے پیچھے سے وار کرتے ہیں، جعفر مندوخیل

عوام پر گولیاں برسانا کی پشتون معاشرہ نہ ہی ہماری اسلامی روایا ت اجازت دیتی ہیں، صوبائی صدر مسلم لیگ ق بلوچستان

جمعہ 18 ستمبر 2015 23:12

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 ستمبر۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ (ق) بلوچستان کے صوبائی صدر و صوبائی وزیر شیخ جعفرخان مندوخیل نے بڈھ بیر واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام پر گولیاں برسانا کی پشتون معاشرہ ار نہ ہی ہماری اسلامی روایا اجازت دیتا ہے پاک فوج نے جس طرح سے دہشت گردوں کا خاتمہ کیا اور آئندہ بھی دہشت گردوں کے خاتمہ تک ضرب عضب جاری رہے گا اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک میں دہشت گردی کا خاتمہ مکمل طورپر ہو چکا ہے اور اب دہشت گرداتنے کمزور ہو چکے ہیں کہ وہ پیچھے سے وا ر کرتے ہیں بڈھ بیر کا واقعہ انتہائی قابل مذمت عمل ہے اور اس طرح کے واقعات ہمارے لئے ناقابل تلافی نقصان ہے انہوں نے کہا کہ مسجد میں نمازیوں کو شہید کرنے والے مسلمان نہیں ہوسکتے ان کاتو نہ کوئی مذہب نہ دین ہوتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :