مہدی شاہ کی پشاور میں فضائیہ کیمپ پر حملے کی مذمت

جمعہ 18 ستمبر 2015 22:23

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 ستمبر۔2015ء ) سابق وزیرا علیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے پشاور فضائیہ کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد ملک وقوم کے دشمن ہیں دہشت گرد پاکستان کی سالمیت کے دشمن ہیں ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔

(جاری ہے)

جمعہ کواپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پاک فوج کے جوانوں پر فخر ہے کہ انہوں نے جرات مندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دہشت گردوں کے عزائم خاک میں ملا دئے انہوں نے کہا کہ واقعے میں بے گنا ہ شہید ہونے والے افراد کے لواحقین کو اﷲ تعالیٰ صبر و جمیل عطا کرے اور شہداء کے درجات بلند کرے مصیبت کی اس گھڑی میں لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے تک جنگ جاری رہے گی پاک فوج کے جوانوں پر ہمیں پورا عتماد ہے کہ وہ ملک سے دہشت گردی اور دہشت گردوں کا صفایا کر دیں گے ۔

متعلقہ عنوان :