پشاور : دہشت گردوں نے ملیشیا کی وردیاں اور سفید بوٹ پہن رکھے تھے، عینی شاہدین

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 18 ستمبر 2015 11:03

پشاور : دہشت گردوں نے ملیشیا کی وردیاں اور سفید بوٹ پہن رکھے تھے، عینی ..

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 18 ستمبر 2015 ء) :پشاور ایئر بیس میں موقع پر موجو دعینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دہشتگرد ملائشیا کی وردیاں اور سفید جوتے پہن کر اندر داخل ہوئے جبکہ دہشت گردوں نے خود کش جیکٹس بھی پہن رکھی تھیں۔

(جاری ہے)

کوئیک رسپانس فورس نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کے اندر داخل ہوتے ہی ان کو گھیر لیا جس کے نتیجے میں تین دہشتگردوں کو فوری طور پر ہلاک کر دیا گیا جبکہ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق اب تک 8دہشتگرد مارے جاچکے ہیں۔ تاہم علاقہ میں پاک فوج کی جانب سے سرچ آپریشن جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :