مکہ مکرمہ کے علاقے العزیزیہ میں واقع ہوٹل میں آگ لگ گئی، 2 افراد جھلس گئے

muhammad ali محمد علی جمعہ 18 ستمبر 2015 00:28

مکہ مکرمہ کے علاقے العزیزیہ میں واقع ہوٹل میں آگ لگ گئی، 2 افراد جھلس ..

مکہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 17ستمبر 2015 ء) مکہ مکرمہ کے علاقے العزیزیہ میں واقع ہوٹل میں آگ لگ گئی جس سے 2 افراد جھلس گئے۔ سعودی وزارت دفاع کی جانب سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق مکہ مکرمہ کے علاقے العزیزیہ میں واقع ہوٹل میں آگ لگ گئی۔

(جاری ہے)

آگ ہوٹل کی آٹھویں منزل پر جمعرات کی صبح لگی جس کے بعد وہاں موجود 1 ہزار عازمین حج کو فوری طور پر بحفاظت نکال لیا گیا۔ آ گ کے باعث وہاں موجود 2 افراد بری طرح سے جھلس گئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :