پاکستانی سرحد کے قریب افغان صوبے نازیان میں امریکی ڈرون حملہ،داعش کے 4 مشتبہ جنگجو ہلاک

جمعرات 17 ستمبر 2015 23:56

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17ستمبر۔2015ء) پاکستانی سرحد کے قریب افغان صوبے نازیان میں امریکی ڈرون حملے میں دولت اسلامیہ(داعش) کے 4 مشتبہ عسکریت پسند ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ امریکی ڈرون سے داعش کے ٹھکانے پر دو میزائل داغے گئے، جس کی وجہ سے عمارت تباہ ہو گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔

افغانستان کے دور دراز علاقوں میں ہونے والے اکثر امریکی ڈرون حملوں کی معلومات سامنے نہیں آتیں۔داعش نے باقاعدہ طور پر افغانستان میں اپنی موجودگی کو تسلیم نہیں کیا لیکن ملک میں ان کی موجودگی کے خدشات بڑھتے جا رہے ہیں۔امریکا کا کہنا ہے کہ شام اور عراق کے وسیع و عریض علاقے پر قابض داعش کی افغانستان میں موجودگی ’پہلے مرحلے میں ہے۔

متعلقہ عنوان :