بھارت کی جانب سے دریائے راوی، ستلج، چناب اور جہلم میں 21 سے 25ستمبر تک پانی چھوڑے جانے کے باعث اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ، عوام کو با خبر رکھنے کیلئے تمام ممکنہ انتظامات مکمل ،پی ڈی ایم اے

جمعرات 17 ستمبر 2015 23:56

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17ستمبر۔2015ء) بھارت کی جانب سے دریائے راوی، ستلج، چناب اور جہلم میں 21 سے 25ستمبر تک پانی چھوڑے جانے کے باعث اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے، عوام کو با خبر رکھنے کیلئیتمام ممکنہ انتظامات مکمل کرلیے گئے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ دریائے چناب، جہلم اور ستلج میں 21 سے 25 ستمبر تک اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے، عوام کو با خبر رکھنے کیلئے انتظامات مکمل ہیں۔

ترجمان پی ڈی ایم اے نے آگاہ کیا کہ 20 سے 24ستمبر تک دریائے راوی، ستلج، چناب اور جہلم کے گردونواح میں تیز بارشوں کا امکان ہے، جس سے 21 سے 25ستمبر تک ان تمام دریاؤں میں بھارت کی طرف سے پانی چھوڑے جانے کے باعث اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے۔

متعلقہ عنوان :