شہری کے جان و مال کے تحفظ کی ذمہ دار ی ریاست پر ہے،ہر شہری کو اپنے تحفظ کا حق حاصل ہے، پاک فوج گزشتہ 10 سال سے دہشت گردوں کے خلاف لڑ رہی ہیں،جرائم کے خاتمے کیلئے ہماری فورسز قربانیاں دے رہی ہے،جوان پولیس فورس کا اثاثہ ہیں، اچھائی کی قوتوں کو برائی کی قوتوں پر ہر لحاظ سے برتری حاصل ہے

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشیدکا پولیس اکیڈمی اسلام آباد میں انسداد دہشت گردی ورکشاپ سے خطاب

جمعرات 17 ستمبر 2015 19:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 ستمبر۔2015ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ ریاست ہر شہری کے جان و مال کے تحفظ کی ذمہ دار ہے،ہر شہری کو اپنے تحفظ کیلئے اقدامات سے آگاہی کا حق حاصل ہے، ہماری فورسز گزشتہ 10 سال سے دہشت گردوں کے خلاف لڑ رہی ہیں،جرائم کے خاتمے کیلئے ہماری فورسز قربانیاں دے رہی ہے،جوان پولیس فورس کا اثاثہ ہیں، ہماری فورسز پولیس فورس یہ نہ سمجھے کہ اس کی پوزیشن کمزور ہے، اچھائی کی قوتوں کو برائی کی قوتوں پر ہر لحاظ سے برتری حاصل ہے۔

وہ جمعرات کو یہاں پولیس اکیڈمی میں انسداد دہشت گردی ورکشاپ سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ ریاست ہر شہری کے جان و مال کے تحفظ کی ذمہ دار ہے،پولیس اہلکار جب ٹریننگ مکمل کر کے جاتے ہیں تو انہیں اپنے ذہن سے تمام کمزوریاں نکال دینی چاہیئیں، یہ کبھی نہ سمجھیں کہ آپ کمزور پوزیشن پر ہیں، آپ اس قوم سے ہیں جس کے جوانوں نے اپنے ملک کو بچانے کیلئے قربانیاں دیں، شہید ہونے والے پولیس فورس کا اثاثہ ہیں، ریاست کے ہر شہری کو اپنے تحفظ کیلئے اقدامات سے آگاہی کا حق ہے،آپ وہ لوگ ہیں جو سردی و گردی ہر طرح کے موسم میں بھی اپنی ڈیوٹیاں سرانجام دیتے ہیں، آپ نے دہشت گردی کو ختم کیایہ آپ کی کامیابیاں ہیں اور جرائم کے خاتمے کیلئے ہماری فورسز قربانیاں دے رہی ہے، اچھائی کی قوتوں کو برائی کی قوتوں پر ہر لحاظ سے برتری حاصل ہے۔