ایچ ای سی اور وزارتِ کیڈ کا اسلام آباد میں موجود یونیورسٹیوں کو تمباکو فری بنانے کا عزم

جمعرات 17 ستمبر 2015 16:58

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 ستمبر۔2015ء) وفاقی دارالحکومت کے دو اداروں نے مشترکہ طور پر اسلام آباد میں موجود یونیورسٹیوں کو تمباکو فری بنانے کا عہد کرلیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہائر ایجوکیشن کمیشن اور کیڈ کے درمیان ایک تقریب میں مفاہمی یادداشت پر دستخط کئے گئے جس میں وفاقی دارالحکومت کی تمام یونیورسٹیوں کو تمباکو فری بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے یہ تقریب نوجوانوں کو سگریٹ نوشی کے نقصانات سے آگاہی فراہم کرنے کے لئے وفاقی انسداد تمباکو ڈویژن کے تعاون سے ایچ ای سی کی جانب سے منعقد کی گئی تقریب میں ایچ ای سی کے چیئرمین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمباکو نوشی ایک زہر ہے اور ہمیں خاص طور پر اپنے تعلیم یافتہ طبقے کو اس زہر سے بچانا ہوگا جس کو عملی جامہ پہنانے کیلئے وفاق میں موجود تمام یونیورسٹی کیمپس کو ایک مسودہ ارسال کیا جائے گا جس میں یونیورسٹی کے احاطے میں کسی کو بھی سگریٹ نوشی کرنے پر سخت پابندی ہوگی جس پر ایچ ای سی سختی سے عملدرآمد کروائے گا انہوں نے کہاکہ یونیورسٹی انتظامیہ کو بھی ہماری اس سوچ کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے انسداد تمباکو نوشی ڈویژن کے ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹر میراج نے کہا کہ تمباکو کمپنیاں مختلف اور نت نئے طریقوں سے اپنی پروڈکٹ فروخت کرتے ہیں تاہم ہمیں اس سے بچنے کیلئے ہنگامی اقدامات پر عمل پیرا ہونا ہوگا جس سے ہمارے معاشرے کی بہتری ہے انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ اب وقت آپہنچا ہے کہ ملک سے تمام تمباکو فروش اور تمباکو کمپنیاں مکمل طور پر ختم کردینی چاہیے تاکہ ایک صحت مند معاشرے کی بنیاد رکھی جاسکے ۔

متعلقہ عنوان :