اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کا شیڈول تبدیل کرنے کے لیے الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 17 ستمبر 2015 14:46

اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کا شیڈول تبدیل کرنے کے لیے الیکشن کمیشن ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 17 ستمبر 2015ء) : وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول تبدیل کرنے کے لیے الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔

(جاری ہے)

دائر کی گئی درخواست میں الیکشن کمیشن نے موقف دیا کہ اسلام آباد کی حلقہ بندیاں 13 اکتوبر کو مکمل ہوں گی۔حلقہ بندیاں مکمل ہونے کے بعد نیا شیڈول جاری کریں گے لہٰذا پہلے سے جاری کیا ہوا شیڈول منسوخ کردیا ہے۔الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ نیا شیڈول حلقہ بندیاں مکمل ہونے کے بعد جاری کیا جائے گا۔