اسلام آباد : پاکستان کو ایٹم بم سمیت سب کچھ سیاستدانوں نے دیا ہے، سیاستدانوں کا احتساب انتخاب کے ذریعے ہونا چاہئیے۔ نواز شریف کی ناکامی دیگر سیاسی جماعتوں کی کامیابی کا سبب بنے گی۔ اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی سید خورشید شاہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 17 ستمبر 2015 14:06

اسلام آباد : پاکستان کو ایٹم بم سمیت سب کچھ سیاستدانوں نے دیا ہے، سیاستدانوں ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 17 ستمبر 2015 ء) : اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی خورشید شاہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئےکہا کہ فوج کے سپہ سالار کا بڑا فوٹو لگانے پر کسی کو اعتراض نہیں ہونا چاہیے عوام ان سے محبت میں ایسا کررہے ہیں۔آج ملک میں جوکچھ بھی ہے سیاستدانوں نے دیا ہے، پاکستان کو آئین اور ایٹم بم بھی سیاستدانوں نے ہی دیے۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے لیڈروں نے ہمیشہ جمہوریت کیلئے قربانیاں دی ہیں .ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو سمجھوتہ کرلیتے تو قتل نہ ہوتے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کچھ سیاستدانوں کو ضیاء الحق نے دعا دی کہ آپ کو میری عمر لگے،آمروں کو وہ سیاستدان سپورٹ کرتے ہیں جن کو فوج نے پیدا کیا ہو۔ خورشید شاہ کا کہناتھا کہ ملک کے بڑے مسائل بدعنوانی اور دہشتگردی ہیں سیاستدانوں کا احتساب الیکشن کے ذریعے ہونا چاہیے۔ نوازشریف کا الیکشن کے ذریعے باہر ہونا عوام کی بڑی کامیابی ہوگی،ہم نواز شریف کی نہیں جمہوریت کی مدد کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے۔ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے ایم کیو ایم کے استعفوں سے متعلق کہا کہ ایم کیو ایم کے استعفوں پر رضاربانی جمعہ کورُولنگ دیں گے جس کے بارے میں قبل از وقت کچھ نہیں کہا جا سکتا.