اسلام آباد : پاکستان نیوکلئیر سپلائر گروپ کا رکن بننے کا خواہشمند ہے، ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اللہ کی میڈیا کو ہفتہ وار بریفنگ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 17 ستمبر 2015 13:05

اسلام آباد : پاکستان نیوکلئیر سپلائر  گروپ کا رکن بننے کا خواہشمند ہے، ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 17 ستمبر 2015ء) : میڈیا کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکہ کے مابین مضبوط تعلقات قائم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت اور فوج میں رابطے منقطع ہیں، بھارتی حکومت سیز فائر پر قائم ہے جبکہ بھارتی فوج مسلسل سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن و استحکام کا خواہاں ہے، سرتاج عزیز کی افغان حکام سے ملاقات مفید رہی جس سے دونوں ممالک کے مابین اعتماد بحالی میں مدد ملی، قاضی خلیل اللہ نے بتایا کہ روم میں پاکستانی سفارتخانہ متحرک ہے،جبکہ کشتی حادثے کی معلومات لے رہے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نواز شریف ۰۳ ستمبر کو جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔جنرل اسمبلی کے لیے وزیر اعظم کی تقریر کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نیوکلئیر سپلائر گروپ کا حصہ بننے کا خواہش مند ہے جبکہ پاکستان گروپ کی رکنیت کی اہلیت بھی رکھتا ہے۔پاکستان کا کنٹرول سسٹم مضبوط اور محفوظ ہے۔