لاہور : ضمانتی مچلکے جمع ہونے پر اداکارہ میرا کی ضمانت منظور

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 17 ستمبر 2015 12:43

لاہور : ضمانتی مچلکے جمع ہونے پر اداکارہ میرا کی ضمانت منظور

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 17 ستمبر 2015ء) : کینٹ کچہری میں ضمانتی ماچلکے جمع ہونے کے بعد اداکارہ میرا کی ضمانت منظور کر لی گئی . تفصیلات کے مطابق اداکارہ میرا نے 50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے عدالت میں جمع کروا دئے ہیں جس کے بعد عدالت نے اداکارہ میرا کو کمرہ عدالت سے باہر جانے کی اجازت دئے دی .

(جاری ہے)

جب کہ کیس کی مزید سماعت یکم اکتوبر پر ملتوی کر دی گئی ہے. یاد رہے کہ اداکارہ میرا کے مبینہ شوہر عتیق الرحمان نے میرا پر نکاح پر نکاح کرنے کا مقدمہ درج کرواتے ہوئے کارروائی کا حکم دیا تھا جس کے باعث عدالت نے اداکارہ میرا کو آج عدالت میں طلب کیا. جبکہ میرا نے دو تو کیا ایک بھی نکاح کا اعتراف کرنے سے انکار کر دیا ہے.

متعلقہ عنوان :