گوجرانوالہ: سافٹ ڈرنکس کے جعلی فیکٹری پر چھاپہ، 4 افراد گرفتار

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 17 ستمبر 2015 11:08

گوجرانوالہ: سافٹ ڈرنکس کے جعلی فیکٹری پر چھاپہ، 4 افراد گرفتار

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 17 ستمبر 2015 ء): ایڈشنل ڈسٹرکٹ کلیکٹر گوجرانوالہ رفاقت علہ نے ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی کے ہمراہ بیگ پور میں چھاپہ مارا. گوجرانوالہ کے علاقہ نوشیرہ ورکن کے گاؤں بیگ پور میں مشروبات کی جعلی فیکٹری پکڑی گئی. جس میں کوکا کولا، سپرائٹ اور ڈیو جیسی سافٹ ڈرنکس کی تیاری میں مضر صحت کیمیکل ، فوڈ کلرز اور مختلف ذائقے شامل کیے جا رہے تھے.

(جاری ہے)

چھاپے کے نتیجے میں 4 افراد کو گرفتار کر کے جعلی کوک فیکٹری کے مالک کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کر لی گئی ہے. جعلی فیکٹری کی جانب سے تیار کردہ جعلی مشروبات لاہور سمیت گوجرانوالہ کے مختلف علاقوں میں سپلائی کیے جا رہے تھے جبکہ فیکٹری میں سے مشروبات کے نمونے حاصل کر کے فیکٹری کو سیل کر دیا گیا ہے ڈی سی او گوجرانوالہ عامر جان نے اس کارروائی پر فوڈ اتھارٹی کی کار کردگی کو خوب سراہا.