نوجوان پاکستانی خاتون کو دبئی میں فحاشی کے کام میں ملوث ہونے پر گرفتار کرلیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 17 ستمبر 2015 00:07

نوجوان پاکستانی خاتون کو دبئی میں فحاشی کے کام میں ملوث ہونے پر گرفتار ..
دبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 16ستمبر 2015 ء) نوجوان پاکستانی خاتون کو دبئی میں فحاشی کے کام میں ملوث ہونے پر گرفتار کرلیاہے۔ تفصیلات کے مطابق دبئی کی عدالت میں ایک نوجوان پاکستانی خاتون پر فحاشی کے کام میں ملوث ہونے اور شراب نوشی کے استعمال کے الزام پر مقدمہ قائم قائم کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

22 سالہ خاتون کو گزشتہ دنوں گاہک کے ساتھ ٹیکسی میں لڑائی کرنے پر گرفتار کرلیا گیا تھا۔ خاتون اپنے گاہک کے ساتھ معاوضے کے تنازعے پر لڑ رہی تھیں جب اسی دوران ٹیکسی ڈرائیور نے پولیس کو بلا لیا اور دونوں کو حراست میں لے لیا گیا۔خاتون نے عدالت کے سامنے فحاشی کے کام میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ہے۔