امریکہ میں مسلمان طالبعلم کو اپنے ہمراہ گھڑی اسکول لے جانے پر پولیس کے حوالے کردیا گیا

muhammad ali محمد علی بدھ 16 ستمبر 2015 23:28

امریکہ میں مسلمان طالبعلم کو  اپنے ہمراہ گھڑی اسکول لے جانے پر پولیس ..
ٹیکساس(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 16ستمبر 2015 ء) امریکہ میں مسلمان طالبعلم کو اپنے ہمراہ گھڑی اسکول لے جانے پر پولیس کے حوالے کردینے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک 14 سالہ بچے احمد محمد کو پولیس نے اس وقت گرفتار کر لیا جب وہ اپنے انجینئرنگ کے استاد کو ایک اپنی بنائی ہوئی گھڑی سکول میں دکھانے کے لیے لے کر گیا تاہم ایک اور استانی اسے بم سمجھ بیٹھی اور پولیس کو بلا لیا۔

احمد کو اس واقعے کے بعد تین دن کیلئے اسکول سے معطل کردی گیا ہے۔

(جاری ہے)

احمد کی والدہ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ یہ واقعہ احمد کے مسلمان ہونے کی وجہ سے پیش آیا ہے جبکہ احمد کے والد کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ان کے بیٹے کا نام محمد ہونے کی وجہ سے اس کے ساتھ بدسلوکی کی گئی ہے۔ امریکی اسلامی تعلقات کی کونسل کی جانب سے بتایا گیا ہے ہے کہ وہ اس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ ہوسکتا ہے کہ احمد کے والدین کی جانب سے جن خدشات کا اظہار کیا گیا ہے وہ درست ہوں۔ یاد رہے کہ احمد محمد سوڈانی نژاد مسلمان والدین کے بیٹے ہیں۔ اس واقعے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث کا آغاز ہوگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :