اسلام آباد : بے نظیر بھٹو دھمکیوں کے باوجود قوم کے لیے پاکستان آئیں اور شہید ہو گئیں لیکن آج بھی ان کا نام ملک کے لئے قربان ہونے والوں میں نہیں لیا جاتا۔ اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی خورشید شاہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 16 ستمبر 2015 16:48

اسلام آباد : بے نظیر بھٹو دھمکیوں کے باوجود قوم کے لیے پاکستان آئیں ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 16 ستمبر 2015 ء) : اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی سید خورشید شاہ نے ضرب عضب کے حوالے سے منعقد کیے گئے سیمینار میں شرکت کی. تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بے نظیر بھٹودھمکیوں کے باوجود ملک میں واپس آئیں اور اپنی جان کی قربانی بھی دی مگر آج دہشت گردی کے خلاف قربانیوں پر بے نظیر کا نام نہیں لیاجاتا۔

ہم نے جمہورہت کی بقا کے لئے کوڑے بھی کھائے اور آج ہم پر ہی الزامات لگ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن اور دہشت گردی کاالزام سیاست دانوں پر لگانا ظلم کے مترادف ہے۔ملک میں ہر طرف دہشت گردی اور کرپشن ہے لوگوں کے ذہنوں میں تبدیلی لانے کی ضرورت ہے. خورشید شاہ نے کہاکہ دہشت گردی اور کرپشن کی جڑ تک آج تک کوئی نہیں پہنچا، ضرب عضب ہو یا کچھ اور دہشت گردی کا خاتمہ ضروری ہے۔

(جاری ہے)

ملک سے کرپشن کی لعنت ختم ہونی چاہئے۔انہوں نے کہاکہ ضرب عضب یا دوسرے آپریشن کی ضرورت کیوں پیش آئی یہ جاننا ضروری ہے۔خورشید شاہ نے مزیدکہاکہ جمہوریت اورملک کی بقا کیلئے ہم نے بے تحاشا اذیتیں برداشت کیں۔نیب کی ایک خبر پر ایک پارٹی کے خلاف وزراء کے حملے مناسب نہیں کیونکہ نیب کی اس قسم کی کارروائیوں سے کئی شکوک وشبہات جنم لے رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ سرحدوں کے محافظ اور سپہ سالار کی قوم معترف ہے،آرمی چیف جنرل راحیل شریف اپنی کارکر دگی کے باعث تعریف کے قابل ہیں ان آرمی چیف کی تعریف پر سب کو خوش ہونا چاہئے۔