اسلام آباد : ایم ڈی سوئی نادرن عارف حمید نے عہدے سے استعفی دے دیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 16 ستمبر 2015 16:39

اسلام آباد : ایم ڈی سوئی نادرن عارف حمید نے عہدے سے استعفی دے دیا۔

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 16 ستمبر 2015 ء): سوئی نادرن کے ایم ڈی عارف حمید نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے. تفصیلات کے مطابق عارف حمید کا استعفیٰ بورڈ آف ڈائریکٹر کے اجلاس میں منظور بھی کر لیا گیا ہے.

(جاری ہے)

کچھ روز قبل وزارت پٹرولیم نے عارف حمید کو عہدے سے ہٹایا تھا جس کے بعد عارف حمید نے ہائی کورٹ سے حکم امتناعی لے لیا تھا . تاہم اب عارف حمید نے خود اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے . عارف حمید کا کہنا تھا کہ مجھ پر دباؤ ڈالا جا رہا تھا اور میں ان حالات میں کام نہیں کر سکتا لہٰذا مستعفی ہو گیا ہوں.