پاک چین دوستی سمندر سے گہری اور آہنی ہے،دونوں ملک ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے مل کر کام کرتے رہیں گے؛آرمی چیف جنرل راحیل شریف

منگل 15 ستمبر 2015 16:37

پاک چین دوستی سمندر سے گہری اور آہنی ہے،دونوں ملک ہر قسم کی دہشت گردی ..

اٹک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 ستمبر۔2015ء) بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ پاک چین دوستی سمندر سے گہری اور آہنی ہے، پاکستان اور چین ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے مل کر کام کرتے رہیں گے، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن ضرب عضب جار ہے گا۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ترجمان میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ کے مطابق منگل کے روز آرمی چیف نے اسپیشل سروسز گروپ کی پاک چین مشترکہ مشقوں 'وارئیر تھری' کی اختتامی تقریب میں شرکت کی،مشقوں کا مقصد پاکستان اور چین کی افواج کو انسدادِ دہشت گردی کے لیے مزید مضبوط کرنا ہے۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کی فوجوں کے درمیان خصوصی تعلقات ہیں، جو مزید بلندیوں پر جائیں گے۔دونوں ممالک خطے میں امن و استحکام کے لیے ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمے تک پاکستان اور چین مل کر کام کرتے رہیں۔ترجمان کے مطابق آرمی چیف نے آپریشن ضربِ عضب کے دوران پاکستان کے اسپیشل سروسز گروپ کی غیر معمولی کارکردگی کو سراہا اور اس عزم کااعادہ کیا کہ پاکستان سے دہشت گردی کے خاتمے تک یہ آپریشن اسی قوت سے جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :