لاہور : این اے 122 کے ضمنی انتخاب کے لیے ایاز صادق کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 15 ستمبر 2015 11:01

لاہور : این اے 122 کے ضمنی انتخاب کے لیے ایاز صادق کے کاغذات نامزدگی منظور ..

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 15 ستمبر 2015 ء) : این اے 122 کے ضمنی انتخاب کے لئے ایاز صادق کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے ہیں. ایاز صادق کی اہلیت پر پی ٹی آئی نے اعتراضات جمع کروائے تھے جن کو مسترد کرتے ہوئے کاغذات نامزدگی منظور کیے گئے.

(جاری ہے)

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ایاز صادق پر دھاندلی کے الزامات سمیت لاکھوں روپے جُرمانے کی سزا بھی ہے جس کے تحت وہ ضمنی انتخاب میں حصہ لینے کے لئے آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت نا اہل ہیں. جس پر الیکشن کمیشن نے اعتراضات مسترد کرتے ہوئے ایاز صادق کے کاغذات نامزدگی جمع کر لیے.

متعلقہ عنوان :