پیرس میں مسلم کانفرس پر دو برہنہ خواتین کا دھاوا

muhammad ali محمد علی پیر 14 ستمبر 2015 23:25

پیرس میں مسلم کانفرس پر دو برہنہ خواتین کا دھاوا
پیرس (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 14ستمبر 2015 ء) پیرس میں ہورہی مسلم کانفرس کے موقع پر پر دو برہنہ خواتین نے دھاوا بول دیا۔ تفصیلات کے مطابق فرانس کے شہر پیرس میں ہورہی مسلم کانفرنس کے موقع پر ایک دلچسپ واقعہ دیکھنے میں آیا۔

(جاری ہے)

کانفرنس میں اسٹیج پر جب دو اماموں کی جانب سے خطاب کیا جارہا تھا تو اس دوران دو برہنہ خواتین نے اسٹیج پر دھاوا بول دیا اور اماموں کو اسٹیج سے چلے جانے پر مجبور کردیا۔

خواتین نے اپنے جسموں پر لکھ رکھا تھا کہ" ان سے کوئی زبردستی نہیں کرسکتا"۔ دونوں خواتین کو بعدازاں پولیس کی جانب سے حراست میں لے لیا گیا۔ خواتین کا تعلق یوکرائن میں قیام میں آنے والی خواتین کی ایک تنظیم فیمن سے ہے۔ اس تنظیم کی خواتین اس سے قبل بھی کئی مواقعوں پر مختلف تقریبات میں اس قسم کا دھاوا بو ل چکی ہیں۔