اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی زیر صدارت اہم اجلاس۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 14 ستمبر 2015 14:09

اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی زیر صدارت اہم اجلاس۔

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 14 ستمبر 2015 ء) : وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کی زیر صدارت اہم اجلاس جاری ہے اجلاس میں ایف آئی اے حکام بھی شریک ہیں. اجلاس میں دہشت گردوں کی مالی معاونت کو ختم کر نے پر اتفاق کیا گیا.

(جاری ہے)

وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کی مالی معاونت کو روکنا مشکل ہے لیکن نا ممکن نہیں. دہشت گردوں کے سد باب کے لیے ایف آئی اے حکام اور اسٹیٹ بنک کو رابطے بڑھانے چاہئیں. انہوں نے ہدایات جاری کیں کہ ایف آئی اے حکام اسٹیٹ بنک کے فنانشنل مانیٹرنگ ڈیپارٹمنٹ سے مسلسل رابطہ رکھے جبکہ دہشت گردوں کی مالی معاونت کرنے والوں کے خلاف بھی فوری طور پر بلا امتیاز کارروائی کی جائے.